ایران آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کاذمہ دار،سمندری خلاف ورزی برداشت نہیں کریگا:وزیر خارجہ

ایران کے وزیرخارجہ محمود جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز میں سیکورٹی کا ذمہ دار ہے اور اب سمندری خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

آج تہران میں ٹیلی نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایران بعض سمندری خلاف ورزیوں کو نظر انداز کردیتا تھا لیکن اب ایسانہیں ہوگا۔جواد ظریف نے کہا کہ برطانیہ ایران کے خلاف اقتصادی دہشتگردی میں شریک ہے۔ان کی طر ف سے ان خیالات کااظہار تذویراتی آبنائے میں عراقی ٹینکر کو قبضے میں لینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے ٹینکر میں سوار عملے کے سات ارکان کو حراست میں لے لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن