لاڑکانہ ،افسران کاایس او پیز پر عملدرآمدکرانے کیلئے شہرکادورہ

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے عید خریداری کے موقع پر حکومت سندھ کے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کورونا سیمپلنگ ٹیم اور اینٹی انکروچمنٹ پولیس کے ہمراہ شہر کے اسٹیشن روڈ، بندر روڈ، پاکستانی چوک، رائل روڈ سمیت دیگر کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور بئکریز کا دورہ کیا جہاں کورونا سیمپلنگ ٹیم کی جانب سے 8 سے زائد تاجروں، شہریوں اور ملازمین کے سیمپلز لے کر لیباریٹری بھجوادیئے جبکہ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ خریداری کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بناکر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر دکان، شاپنگ مال اور بیکریز کو سیل کیا جائے گا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے آج شہر کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا گیا دورے کے دوران کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور بئکریز سے 8 سے زائد افراد کے کورونا سیمپلز لیے گئے جنہیں لیباریٹری بھجوادیا گیا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید خریداری کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن