کوڑا اٹھانے والے مزدوروں کو عید بونس دینے، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف مذمتی قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(نامہ نگاران خصوصی) مسلم لیگ(ن) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 86 پیسے اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کی چکی میں پہلے سے پسی عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ عیدالاضحی پرکچرا اٹھانے والے ملازمین کو عید بونس دینے کے مطالبے کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو عید بونس دیا جائے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کم عمر طالبہ نتالیہ نجم کو پیروڈیک ٹیبل اسمبل میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، نتالیہ نجم نے چالیس روز میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ جس کو گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی اپیل کی گئی۔ دریں اثناء رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زاہرا نقوی نے یوم استحصال پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی حمایت میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پانچ اگست کو کشمیری قائدین کے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کے فیصلہ کی پر زور حمایت کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...