شاہ کوٹ ( نامہ نگار) پولیس تھانہ صدر شاہکوٹ کی حدود میں واقع گاؤں نظام پورہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر سوتیلی ماں نے بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا بتایا گیا ہے کہ مقتولہ فزا بی بی دسویں کلاس کی طالبہ تھی اور اسکی حقیقی ماں اسکے باپ سے علیحدگی اختیار کر چکی تھی اور وہ اپنی سوتیلی ماں ملزمہ آنسہ بی بی کے ساتھ ہی مقیم تھی۔ ملزمہ وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔