اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہندوبالادستی کے فلسفے پر عمل پیرا مودی حکومت نازی فلسفہ کو زندہ رکھے ہوئے ہے،5 اگست 2019ء کو لگایا گیا کرفیو اور فوجی محاصرہ اب بھی جاری ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ غیر قانونی الحاق کو ایک سال گزر گیا ہے جو کہ ایک جنگی جرم ہے، کرفیو کے نفاذ کے بعد علاقے کا5 اگست 2019ء کو شروع ہونے والا فوجی محاصرہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مودی فاشسٹ کی گھبراہٹ عروج پر ہے۔