لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان شاہد آفریدی نے دانش کنیریا کو اپنے کردار پر نظر ڈالنے کا مشورہ دیدیا، انہوں نے کہا کہ میں نے بطور کپتان اور ایک عام کھلاڑی کے بھی ہمیشہ جونیئرز کو سپورٹ کیا، کئی کرکٹرز کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھا، 11،12 سال بعد بیان بازی شروع کر دی توبڑا عجیب لگ رہا ہے، پاکستان کا نام بدنام کیا،میں اسی لیے ان کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ قومی ٹیم سیکھنے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا پلیٹ فارم ہے۔
، کوچنگ کیلئے تو انڈر14 اور 16 کرکٹرز پر اکیڈمیز میں توجہ دینا مناسب ہے، جب کوئی کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بنا لے تو اسے پرفارمنس کیلئے تیار کرنا ہوتا ہے، سپورٹ سٹاف میں موجود لوگ پلیئرز کو دباومیں بہتر کارکردگی دکھانے میں رہنمائی کر سکتے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ مشکل حالات میں ثابت قدم رہتے ہوئے کس طرح توجہ مرکوز رکھنا ہے،سکلز کے بارے میں سکھانے کا کام جونیئر سطح پر ممکن ہے۔