گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عید الاضحٰی کے موقع پر حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کرنا عوام دشمنی ہے حکومت نے عام غریب آدمی کے بارے سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاون کا نفاذ کیا تاجروں کے احتجاج پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ نے انفارمیشن و سوشل میڈیا ٹیم کے ہمراہ پیپلز سیکرٹریٹ گوندلانوالہ روڑ پر پر یس کانفرنس کرتے۔اس موقع پرملک بھٹو ، رانا حنیف، چوہدری اسحاق مہر، اشفاق گجر، عبداللہ بٹ، ریاض بھٹی، راشد گجر و دیگر بھی موجود تھے۔صغیر بٹ نے کہا کہ وہ لوگ جو چند ہزار روپے قرض لیکر عید کے موقعہ پر چوڑیاں ،مہندی بچوں کے کھلونے وغیرہ جیسی اشیاء کا اسٹال ڈھیلہ یا ریڑھی لگاتے وہ خوارہو گئے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے ایک طرف نااہل وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت بارے کمیٹی بنائی دوسری طرف 25 روپے لیٹر اضافہ کیا عید کی دنوں میں گوجرانوالہ کے مختکف علاقوں میں 6، 6 گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے بھی حکومتی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔
عید الاضحٰی کے موقع پرلاک ڈاون کرنا عوام دشمنی ہے: صغیر بٹ
Aug 05, 2020