لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے کشمیریوں کے ساتھ منائے جانے والے اظہار یکجہتی دن کے موقع پر پولیس کو تمام جلوس اور عوامی اجتماعات پر سخت سیکورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ا س بارے میں پولیس اور انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس حوالے سے ذرائع کے مطابق بھار تی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کا حملہ کروا کر اس قومی یکجہتی کو خراب کر سکتی ہیں اس لئے تمام حساس اداروں ، پولیس اور انتظامی افسراکو الرٹ کر دیا گیا ہے۔