عمرہ سے پابندی جلد ہٹا لی جائیگی سیکرٹری حج حسین الشریف کی یقین دہانی

مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) سعودی حکام بہت جلد عمرہ کھولنے پر غور کر رھے ھیں۔ اس سال حجاج کرام کو واپس بھیج دیا اپنے گھروں میں 14 دن تک کورنٹائن میں رھیں گے یہ بات سیکریٹری حج وعمرہ ڈاکٹرحسین الشریف نے کہی ان کا کہنا تھا حج آپریشن کا ہر سطح سے جائزہ لیا جا رھا ھے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہربرس حج کے اختتام کے ساتھ ہی حج آپریشن کے تمام پہلوئوں پر غور کرکے جامع رپورٹ تیار کی جاتی ہے جس کی روشنی میں آئندہ برس کیلیے تیاریاں شروع کی جاتی ہیں۔‘ احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کے بارے میں بھی معاملہ زیر غور ہے۔ جسے انشاء اللہ جلد کھولا جائے گا اس سال محدود آپریشن کے تمام انتظامات مثالی رہے، وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کسی حاجی میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...