لاہور (کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے اعلان کیا کہ پاکستان کی تاجر برادری بھی آج یوم استحصال کشمیر منائے گی ،تاجر سیاہ پٹیاں باندھ کر کاروبار کریں گے۔ یوم استحصال کشمیر اور تاجروں کے مسائل کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں میاں وقار احمد، سہیل محمود بٹ، میاں خلیل عبیر، شاہد نذیر، ذوالفقار بھٹی ، میاں ریاض، رضوان بٹ، فاروق حفیظ، طاہر سبحانی اور دیگر تاجر رہنماوں نے شرکت کی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکریڑی جنرل نعیم میر نے کہا کہ مودی سرکار نے ایک سال پہلے کشمیر کا نیم خودمختار سٹیٹس ختم کیا۔آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت پر شب خون مارنا تھا۔ کشمیر میں ہندوں کی آبادکاری شروع کردی گئی ھے۔ ترقیاتی پروگرواموں کے نام پر پنڈتوں کو کشمیر میں ڈومیسائل دئیے جارہے ہیں۔ آزادی کے متوالوں پر ظلم ڈھائے جانے کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے۔
یوم استحصال پر تاجر سیاہ پٹیاں باندھ کر کاروبار کریں گے:نعیم میر
Aug 05, 2020