عالمی برادری قاتل مودی پر انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ چلائے: شہباز شریف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری قاتل مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلائے، عالمی برادری کی خاموشی کشمیریوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے، کشمیریوں نے پھر ثابت کیا کہ وہ آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غاصبانہ غیرقانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے پر پیغام میں انہوں نے کہاکہ ظالم مودی بڑی غلط فہمی میں ہے کہ چالبازیوں، فوجی جبرواستبداد سے کشمیریوں کو جھکا لے گا۔ کشمیریوں نے عظیم قربانیوں اور شہادتوں سے اپنے نصب العین کی حفاظت کی ہے۔ برہان مظفروانی شہید سے لے کر ننھے سالار کے نانا تک کو ناحق گولیوں سے چھلنی کیا گیا لیکن پھر بھی ہر کشمیری ’’لے کر رہیں گے آزادی‘‘۔ ’’پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ اللہ‘‘ کا ولولہ انگیز اعلان کررہا ہے۔ اپنے شہداء کوپاکستانی پرچم میں دفن کرکے کشمیری ہر روز دنیا کو بتارہے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ کشمیری دو قومی نظرئیے، پاکستان کی شہہ رگ اور تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ظلم کی سیاہ رات مٹ کر رہے گی۔ اللہ رب زوالجلال کا وعدہ ہے کہ ’حق غالب اور باطل مٹ کر رہے گا۔‘‘سید علی گیلانی، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، میر واعظ سمیت صعوبتیں برداشت کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بے مثال بہادری پر اہل کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...