راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ قمر الزامان نے قتل، اغوا برائے تاوان کے 5کیسوں کی سماعت کسی کارروائی کے بغیرآئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی منگل کوعدالت نے تھانہ روات میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزمان عابد حسین وغیرہ کیس کی سماعت 10اگست،تھانہ واہ کینٹ میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان زاہد محمود وغیرہ کیس کی سماعت 18اگست، تھانہ ایئر پورٹ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اسد عباس وغیرہ کیس کی سماعت11اگست ،تھانہ گنجمنڈی میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اسد عباس وغیرہ کیس کی سماعت 13اگست تک ملتوی کر دی۔