دنیا بھرمیں ایک ارب سے زائد طلبہ کی تعلیم متاثرہوئی ہے ، اقوام متحدہ

Aug 05, 2020 | 12:08

ویب ڈیسک

 اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تاریخ کا سب سے بڑا خلل آیا ہے اور جولائی کے وسط تک 160 سے زائد ممالک میں سکول بند ہونے سے ایک ارب سے زائد طلبہ متاثر ہوئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھر میں کم از کم 4 کروڑ بچے اپنے پری سکول کے اہم ترین سال میں تعلیم سے دور ہوگئے۔انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیابدترین تعلیمی بحران کا سامنا کر رہی ہے جس سے سامنے نہ آنے والی انسانی صلاحیت اور دہائیوں کی پیشرفت ضائع ہوسکتی ہے اور عدم مساوات بڑھ سکتی ہے۔

مزیدخبریں