لاہور(کامرس رپورٹر )مارکیٹ میں ڈالر اور دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ سستا ہو گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 76 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 22 پیسے رہی جو انٹر بینک مارکیٹ کی بلند ترین سطح سے صرف 8 پیسے کم ہے۔ تین روز میں ڈالر 1 روپے 24 پیسے مہنگا ہو گیا .انٹر بینک میں یورو کی قدر 1 روپے 46 پیسے کے اضافے سے 198 روپے 65 پیسےاور برطانوی پاونڈ کی قدر 42 پیسے بڑھ کر 219 روپے 85 پیسے ہو گئی .ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 60 پیسے کے اضافے سے دوبارہ 168 روپے 80 بلند ترین سطح پر پہنچ گئی, یورو 1 روپے مہنگا ہو کر 198 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہو کر 220 روپے کا ہو گیا۔