حکومت پنجاب نے فیکرٹریوں اور کنسٹرکشن انڈسٹری کو ٹوئینٹی فور سیون کام کرنے کی اجازت دے دی

Aug 05, 2020 | 20:32

سپیشل رپورٹر

لاہور( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے فیکرٹریوں اور کنسٹرکشن انڈسٹری کو ٹوئینٹی فور سیون کام کرنے کی اجازت دے دی ہے ,اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے . نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی صورتحال کے باعث جو پابندیاں عائد کی گئی تھیں ان میں نرمی کرتے ہوئے فیکٹریوں کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم جو فیکٹری مالکان ہیں وہ حکومت کے جاری کر دہ ایس او پیز کے تحت کام کرنے کے پابند ہونگے تاہم کسی قسم کی کوتاہی کی صورت میں فیکٹری کو سیل کیا جاسکتا ہے .اسی طرح کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی چوبیس گھنٹے کام اور سات روز تک کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ تاہم باقی پابندیا ں جو کروناکی وجہ سے لگائی گئی تھیں وہ اسی طرح جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں