یوم استحصال کے موقعہ پر شہر بھر میں ہونے والے اجتماعات، ریلیوں کےلئے 06 ایس پیز اور 09 ڈی ایس اپیز، 31 ایس ایچ اوز، 110 اپر سبارڈینٹ اور 500 سے زائد پولیس اہلکار  تعینات رہے

Aug 05, 2020 | 22:58

نمائندہ خصوصی

لاہور(نمائندہ خصوصی) یوم استحصال کے موقعہ پر شہر بھر میں ہونے والے اجتماعات، ریلیوں کےلئے 06 ایس پیز اور 09 ڈی ایس اپیز، 31 ایس ایچ اوز، 110 اپر سبارڈینٹ اور 500 سے زائد پولیس اہلکار سمیت ٹریفک پولیس کے 05 ڈی ایس پیز، 23 انسپکٹرز اور 02 سو سے زائد اہلکار تعینات رہے. یوم استحصال کشمیر کے موقعہ پر اظہار یکجہتی کشمیر کی مرکزی ریلی مال روڈ پر نکالی گئی، گورنر ہاوس چوک سے فیصل چوک تک کا انٹرسیکشن معمول کی ٹریفک کیلئے مکمل بند رہا، شہریوں کےلئے پارکنگ کی سہولت کیلئے کلب چوک، کینال روڈ، چائنہ چوک، شادمان چوک کے سروس روڈ اور ناصر باغ میں دی گئی ریلی میں شرکت کیلئے آنے والوں کو واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈیوٹی پوائنٹس پر مامور اہلکاروں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے رہے، ٹریفک وارڈنز ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود شہریوں کو متبادل راستوں بارے ایجوکیٹ کرتے رہیں، ٹریفک انتظامات کےلئے مجموعی طور پر 8 ڈی ایس پیز، 70 انسپکٹرز اور 6 سو سے زائد وارڈنز نے فرائض سرانجام دئیے۔ مال روڈ پر آواری چوک، فلیٹی چوک، قادری چوک، ریگل چوک سے مکمل ڈائیورشن لگائی گئی۔ انارکلی، ہائیکورٹ سے کینٹ کی طرف جانے کےلئے شہری ریگل چوک سے قادری، چائنہ چوک سے مال روڈ بجھوایا گیا۔

مزیدخبریں