لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46 روپے فی لٹر تک جبکہ گھی کی قیمت میں بھی 34 روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک منہگا کر دیا ہے جبکہ شیمپو کی بوتل کی قیمت 4 سے 20 روپے، کپڑے دھونے کا سرف 6 سے 45 روپے اور نہانے کے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سبسڈی کے تحت ملنے والی تین اشیاء مہنگی کی گئی تھیں۔ جو اشیاء مہنگی کی گئی تھیں ان میں گھی، چینی اور آٹا شامل ہیں۔