سوہاوہ میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار، حادثات معمول بن گئے 

سوہاوہ ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر واقع تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں نو عمراور بغیر ڈرائیونگ لائسنس ، دیگر کاغذات کیرکشہ ڈرائیوران جی ٹی روڈ کو اپنی ملکیت تصور کرتے ہیں ۔ دن بھر جی روڈ پر بے ہنگم ٹریفک کے باوجود رکشہ ریس کے مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ یہ نوعمر رکشہ ڈرائیور عام مسافروں سے جھگڑوں میں مصروف پائے جاتے ہیں ۔ اگر کوئی مسافر اکیلا بیٹھ جائے تو منزل آنے پر اسے سالم رکشے کی بکنگ کے حساب سے کرایہ کا مطالبہ کر دیتے ہیں ۔ 
انکار پر جھگڑا کا باعث بنتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن