صدر  کا ضلع کرم آپریشن میں شہید جوانوں کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  ضلع کرم  میں آپریشن کے دوران  شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل ِ خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہدا کے ورثا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ صدر مملکت نے کیپٹن باسط علی اور سپاہی حضرت بلال کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔ صدر مملکت نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی  اور اہل ِ خانہ کے ساتھ   ہمدردی کااظہار کیا۔ صدر مملکت نے پسنی  میں شہید ہونے والے کیپٹن عفان مسعود کے اہل خانہ سے بھی بات کی۔صدر مملکت  نے شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور   اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

ای پیپر دی نیشن