اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اورخصوصی اقدامات اسد عمر کی وزایراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سی پیک خالد منصور کے ساتھ ملاقات۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے خالد منصور کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اسکے دوسرے مرحلے میں اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔
معاون خصوصی برائے امور سی پیک خالد منصور کی وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات
Aug 05, 2021