ملتان(سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 5 اگست کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو معطل کرنے اور مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا پرچم لہرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 5 اگست کے موقع پر اینے پیغام میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دو سال سے جاری کرفیو انسانیت کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ ستم یہ ہے کہ بھارتی فوج پرامن کشمیریوں پر گولیاں برسانے کے ساتھ ساتھ انہیں نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں دے رہی جس پر عالمی برادری بھی سخت تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔ کشمیر کا گزشتہ دو سالوں سے دنیا سے رابطہ منقطع ہے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان ک شہ رگ ہے، پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو پہلے زیادہ اہمیت دی جائے اور پالیسی میں اس اہم مسئلہ کو ترجیحات میں سرفہرست رکھا جائے۔ انہوں نیکہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور اپوزینشن جماعتیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کشمیریوں کے ساتھ ایک پیج ہیں اور ہم توقع ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے اور وہ دن دور نہیں جب وہ آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں دو سال سے کرفیو انسانیت کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے‘ یوسف رضا گیلانی
Aug 05, 2021