سپریم کورٹ میں صدارتی نظام حکومت رائج  کر نے کیلئے   درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ میں صدارتی نظام حکومت رائج کر نے کیلئے چوہدری حفیظ الرحمان کی دائر  درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جسٹس عمر عطا بندیال آج جمعرات کو ان چیمبر حفیظ الرحمان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار کے وکلا سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل اور سنیر قانون دان خالد عباس خان ایڈووکیٹ اور محمود اے شیخ اے آو آر نے صدارتی نظام کے نفاذ کے دائر پٹیشن کلب کرنے کے لیے استدعا کی تھی جس پر عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا جس کے لیے سپلیمنٹری کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے صدارتی نظام حکومت کیلئے دائر دیگر تین درخواستیں پہلے سے سماعت کیلئے مقرر ہیں چاروں درخواستوں میں صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی استدعا کی گئی ہے جسٹس عمر عطا بندیال آج  5 اگست کو  صدارتی نظام کے نفاذ کی درخواستوں پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...