اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق پٹرول کا موجودہ ذخیرہ پندرہ روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ بندرگاہوں اور تیل ڈپوز میں 3لاکھ 83ہزار 500میٹرک ٹن پٹرول موجود ہے۔ 30ہزار میٹرک ٹن پٹرول کا ایک اورجہاز بھی جلد لنگر انداز ہوجائے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہے: وزارت توانائی
Aug 05, 2021