ہوشرباء مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا: پیپلز پارٹی 

Aug 05, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) موجودہ حکومت کی پیدا کردہ معاشی بدحالی اور ہوشرباء مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ غریب روٹی روزگار سے اور مریض ادویات سے محروم کیا جا رہا ہے۔ حکمران اپنی تجوریاں بھرنے اور اپنے مددگاروں کو مالی مفادات پہنچانے کیلئے ریلیف دیتے ہیں۔ ذاتی مفادات کے اسیر حکمران  اشرافیہ فوائد اور عوام دشمن فیصلوں سے عوام الناس کے غیض و غضب کو دعوت دیتے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حکمت عملی سے موجودہ حکومت کی ناکامیوں کو موثر انداز میں اجاگر کرتے ہیں۔ حقیقی اپوزیشن صرف پیپلز پارٹی ہے جو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی مشکلات پر موثر آواز بلند کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے پارٹی رہنماؤں، عہدیداران کے وفود سے گفتگو میں کیا۔

مزیدخبریں