اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت آبی وسائل کو ترقیاتی اخراجات کے لئے دی گئی گرانٹ میں سے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم لیپس ہو گئی۔ جس پر کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور معاملے کی انکوائری کرانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ کنوینئر کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ29ارب روپے کے قریب گرانٹ تھی اور پانچ ارب سے زیادہ لیپس ہوئی۔ آبی ذخائر پہلے ہی بہت کم ہیں جب پیسہ مل جاتا ہے تو استعمال ہی نہیں کر سکتے۔ یہ بہت بڑی رقم ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کریں جبکہ وزارت آبی وسائل حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں3ارب روپے جاری ہی نہیں ہوئے۔ اجلاس میں منگلا میں واپڈا کی سینکڑوں کینال اراضی پر غیرمجاز طور پر لوگوں کے قبضے کا بھی انکشاف ہوا۔
وزارت آبی وسائل کی گرانٹ میں 5 ارب سے زائد لیپس، پی اے سی ذیلی کمیٹی میں انکشاف
Aug 05, 2021