قصور+ ڈونگہ بونگہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر قصورمیں 28سالہ صدف اور ڈونگہ بونگہ میں 40 سالہ خاتون نے زہر کھا کر جان دیدی۔ قصور کے نواحی علاقے محلہ اسلا م پورہ کی رہائشی 28سالہ صدف نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیا ں کھالیں ۔ ادھرمخدوم کوٹ کے رہائشی منیر احمد کھرل کی 40سالہ بیوی سلمیٰ بی بی کا ساس کے ساتھ اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھرپانی میں گھول کر پی لیا، تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاول نگرمنتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے مرحومہ کو وکٹوریا ہسپتال بہاول پور ریفر کردیا لیکن راستے میں دم توڑ گئی۔