لاہور، ننکانہ، بھکر ودیگر شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب

لاہور، ننکانہ صاحب، بھکر (نامہ نگاران) لاہور سمیت کئی شہروں میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی۔ ننکانہ صاحب اور بھکر میں جل تھل ایک ہوگیا۔ نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق علی الصبح بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سیوریج کی ناقص صفائی کے باعث گٹر ابل پڑے۔ مختلف سکولوں کے سامنے پانی جمع ہوگیا۔ کینیڈا کالونی کے سامنے مال منڈی قبرستان کی مخصوص جگہ گندے پانی کے جوہڑ کی شکل اختیار کر گئی۔ بھکر سے نامہ نگارکے مطابق بھکر میں ہونیوالی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ شاہرائوں، گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ‘ طوفانی بارش کے باعث درخت، کھمبے جڑوں سے اکھڑ گئے۔ مختلف مقامات پر کئی بوسیدہ مکانوں کی چھتیں اور دیواریں زمین بوس ہوگئیں۔ کھمبے اور تاریں ٹوٹ جانے کے باعث بجلی کا نظام بھی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...