لاہور (خصوصی رپورٹر) رانا ثناء نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کشمیر ووٹ چوروں کو ووٹ نہیں دیتے الیکشن بیچنے والوں کا جیت کا نعرہ لگانا خود فریبی ہے۔ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر ایک بھی مذمتی قرارداد منظور کرائی ہے تو کشمیریوں کو دکھائیں۔ تین سال اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں قید اور جھوٹے الزامات لگا کر حکومت چلانے کی کوشش کی گئی۔ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر جیلیں بھر کر بھی یہ نالائق اور چور حکومت نہ چل سکی۔ شیدا ٹلی چورن بیچنے کے بجاثے ثبوت دیں کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کے لئے کیا کیا؟۔