ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، ارشد ندیم اولمپکس اتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اتھلیٹ ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے سات اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ قوم ان کے لیے دعا کرے ، فائنل میں مایوس نہیں کروں گا اور میڈل حاصل کرکے پاکستان کا پرچم سربلند کروں گا۔ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے کہا کہ ارشد ندیم نے عمدہ تھرو کی ہے۔ اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں فائنل میں بھی اچھی تھرو کریں گے۔ارشد ندیم کو اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اکرم ساہی نے فون کیا ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے، اکرم ساہی نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے کہ وہ کارکردگی کو فائنل میں بھی برقرار رکھیں گے اور تاریخ رقم کریں گے، اکرم ساہی نے ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ارشد ندیم کے والد محمد ارشد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نیزہ باز ارشد ندیم نے بغیر حکومتی سرپرستی کے خود محنت کی، اْسے کھیل کیلئے گراؤنڈ میسر نہیں تھا۔ ارشد کرکٹ میں دلچسپی رکھتا تھا مگر میں نے نیزہ بازی کامشورہ دیا، ارشدکے کلب جوائن کرنے کے اخراجات راج مستری کا کام کر کے ادا کیے۔ ارشد ندیم کے اخراجات اٹھا نے کیلئے راج مستری کا کام کرتا ہوں، ارشد ندیم نے گھر کے صحن میں اور گلیوں میں پریکٹس کی، نیزہ بازی اور جسمانی فٹنس کے لئے آلات گھر میں خود تیار کیے۔ ارشد ندیم کو پریکٹس کے لیے ملتان ، فیصل آباد اور لاہور بھیجنے کے اخراجات میںنے اٹھائے اور ارشد ندیم نے بغیر حکومتی سرپرستی کے خود محنت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...