لاہور (نیوز رپورٹر) حمزہ شہباز نے دو سال قبل غیرقانونی زیر قبضہ کشمیر میں 5 اگست کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سیاہ اقدام کو دو برس مکمل ہو گئے ہیں۔ عوام سے ریاستی حیثیت اور خصوصی شہری حقوق کو چھیننا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی پامالی ہے۔ بھارت نے غیرقانونی زیر قبضہ کشمیر میں خطے کی سب سے بڑی جیل قائم کر رکھی ہے۔ 95 ہزار سے زائد کشمیری شہید کئے جا چکے ہیں۔ بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا بند کرے۔ آرٹیکل 370 اور 35 اے بحال کر کے مذاکرات کی میز پر آئے۔ بھارتی اقدامات پر عالمی بے حسی دنیا کی دوغلی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے۔ خاموشی اختیار کرنے اور دو منٹ تک کھڑے رہنے کے سوا حکومت کے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے۔ کشمیر کے مقدمے کو موجودہ حکومت سے زیادہ کمزور وکیل پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملا۔