ارشد ندیم کی کامیابی نے قوم کا سر بلند نوجوانوں کیلئے مثال قائم کی ،فہمیدہ مرزا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے بین الصوباء رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے جیولین تھرو کے فائنل مقابلے کے لیے کامیابی سے کوالیفائی کرنے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا  ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے ناصرف قوم کا سر بلند کیا ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے کہ جتنے بھی نا مساعد حالات ہوں اگر انسان کی لگن سچی ہو اور صدق دل سے محنت کی جائے تو منزل مقدر ضرور بنتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا  ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے میں 85.16 میٹر کے شاندار تھرو کے ساتھ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ٹوکیو اولمپک کا کوالیفائنگ راوڈ پار کیا جبکہ فائنل مقابلہ 7 اگست 2021 کو شیڈول ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن