پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ،امیر الدین میڈیکل کالج کی فیکلٹی ،جنرل ہسپتال کے معالجین کی صف میں مزید4پروفیسرز شامل 

لاہور(سٹی رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ،امیر الدین میڈیکل کالج کی فیکلٹی اور لاہور جنرل ہسپتال کے معالجین کی صف میں مزید4پروفیسرز شامل ہو گئے ۔ جن کی شمولیت سے میڈیکل ایجوکیشن کے مواقع میں اضافہ اور ایل جی ایچ میں مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے نئے تجربہ کار سینئر ڈاکٹرز کی خدمات میسر آئیں گی اور ان تینوں اداروں کا معیار پہلے سے بھی زیادہ بلند ہوگا۔ ادارے کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ان پروفیسرز کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر رشید پروفیسرآف ای این ٹی،ڈاکٹر طیبہ گل ملک پروفیسر آف امراض چشم، ڈاکٹر خضر حیات پروفیسر آف یورالوجی اور ڈاکٹر محمدفہیم افضل پروفیسر آف پیڈریاٹک میڈیسن کے آنے سے مذکورہ شعبہ جات مزید مستحکم ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن