پولیس شہدا اصل ہیرو،لازوال قربانیوں سے امن قائم ہوا:عظمیٰ بخاری 

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے  یوم شہدا پولیس کے موقع پر کہا ہے کہ  پولیس کے شہداقوم کے اصل ہیرو ہیںپولیس کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے پنجاب میں امن قائم ہوا ہے ۔ پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ہر دور میں جرات و بہادری سے مقابلہ کیا ہے ۔کیپٹن مبین اور زاہد گوندل جیسے افسر ہماری شان ہیں اور قوم کا فخر ہیںپولیس کے شہداء کے اہلخانہ کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔پولیس شہریوں کے تحفظ کی ضامن ہے ۔ قیام امن کیلئے پولیس کا کردار کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن