ماہم قتل کیس‘ ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا‘ جیل منتقل

Aug 05, 2021

کراچی (وقائع نگار)کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 سال کی بچی ماہم سے زیادتی اور قتل کے ملزم نے مقامی عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیاتفصیل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار ملزم ذاکر عرف انٹولہ نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کیا،ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات کے مطابق ملزم نے چھ سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا اور لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی،جوڈیشل مجسٹریٹ عادل نذیر سہتو نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ عدالت نے ملزم کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی درخواست مسترد کردی واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھاجبکہ ماہم زیادتی و قتل کیس میں پولیس کی نااہلی یا غفلت سامنے آگئی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ذاکر کی شناخت پریڈ کی درخواست پر اعتراض لگا یا،عدالت نے کہاکہ ملزم کا چہرہ میڈیا پر نشر ہو چکا ہے، شناخت پریڈ کی درخواست قابل قبول نہیں۔

مزیدخبریں