کراچی(وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹرنے کہاکہ ملزم کے خلاف دائر ریفرنس حتمی مراحل میں ہے، حتمی دلائل چل رہے ہیں جس کے بعد فیصلہ ہوگا، بابل بھیو کے وکیل نے کہاکہ بابل بھیو کئی سالوں سے جیل میں ضمانت دی جائے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہاکہ ریفرنس حتمی مراحل میں ہے ٹرائل کورٹ کو جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے ایک ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ کو ریفرنس نمٹانے کی ہدایت کردی ،نیب حکام کے مطابق ملزم بابل بھیو کے بینک اکاؤنٹ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، ملزمان پر چار کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی کرپش کا الزام ہے۔
سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کیخلاف ریفرنس حتمی مراحل میں داخل
Aug 05, 2021