طالبان بزور طاقت قابض ہوئے تو افغانستان میں لاقانونیت ہو گی: زلمے خلیل 

Aug 05, 2021

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادنے کہا ہے کہ طالبان نے طاقت سے قبضہ کیا تو افغانستان میں لاقانونیت ہو جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا کہ طالبان نے قبضہ کیا تو عالمی برادری انہیں مسترد اور مزاحمت کرے گی، انہیں تسلیم نہیں کرے گی، انہیں عالمی معاونت حاصل نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان خود بھی کہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں لاقانونیت نہیں ہونے دینا چاہتے۔امریکی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں دونوں فریقوں نے امن کے موقع کا فوری فائدہ نہیں اٹھایا۔

مزیدخبریں