کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں پسند کی شادی پرسالوں نے بہنوئی کو قتل اور بہن کو شدید زخمی کر دیا۔کاہنہ کے علاقہ تھ پنجو میں 3سالوں نے اپنے گھر شادی کی تقریب میں مہمان آئے بہنوئی اور بہن کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔مقتول محمد رفیق جس نے چھ سال قبل طلاق یافتہ صفیہ بانوسے پسند کی شادی کی تھی جس کا اس کے بھائیوں کو رنج تھا گذشتہ روز مقتول رفیق اور اس کی بیوی صفیہ بانو شادی میں شرکت کیلئے آئے ‘ انکی ملزم بابر عرف مٹھو سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر اس نے بھائیوں سے مل کر اپنی بہن اور بہنوئی کو چھریاں مارکر زخمی کردیا۔مقامی پولیس نے دو ملزم حراست میں لے لیا‘ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوادیا اور مقتول کے بھائی کی مدعیت میں اس کے سالوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
کاہنہ: پسند کی شادی ‘بہنوئی کوچھری کے وار سے قتل کردیا ‘بہن زخمی
Aug 05, 2021