لاہور(وقائع نگار)سیکرٹری جنگلات کی ہدایت پر پرندوں کی غیرقانونی تجارت پر کارروائی چڑیوں اور شارک کی فروخت میں ملوث افرادکو گرفتارکر کے چالان اور جرمانے کر دئیے گئے ۔ سیکرٹری جنگلات شاہد زمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنگلی حیات نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پرندے بیچتے تین افراد کو پکڑ کر ان کے پنجرے ضبط کرتے ہوئے تمام پرندے خود آزاد کر دئیے۔ شاہد زمان نے کہا کہ پرندوں کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنگلی حیات تنویر احمد جنجوعہ نے پکڑے جانے والے تینوں افراد کے خلاف چالان کاٹتے ہوئے دو افراد پر 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ ایک فرد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لاتے ہوئے اسے عدالت پیش کیا گیا۔