لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں محرم الحرام بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندوں اور سینئر سیاسی رہنما اجلاس میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شرکاء کو محرم کے سکیورٹی انتظامات اور لائحہ عمل بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ملاقات میںپولیس افسران اور منتخب نمائندوں نے امن و امان کی مجموعی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی آئی جی آپرپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس محرم الحرام کوپرْامن اورکامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میںلارہی ہے۔محرم کے پہلے10روزکے دوران 650جلوسوںاور5ہزار سے زائد مجالس منعقد ہونگی جس کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ساجد کیانی نے کہاکہ لاہور پولیس محرم کو فول پروف بنانے کیلئے دیگر متعلقہ اداروں کیساتھ بھی رابطے میں ہیں۔پرْ امن پروگراموں کے انعقاد کیلئے شیعہ علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران،امام بارگاہوں اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔شیعہ رہنماؤں، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔جلوسوں کے روٹ پر تجاوزات کے خاتمے، لٹکتی تاروں اورپیچ ورک بارے الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔
محرم : پہلے دس روزمیں650جلوس‘5ہزار مجالس‘ سکیورٹی پلان تیار
Aug 05, 2021