کشمیر پریمیئر لیگ کے ٹکٹوں  کی آن لائن فروخت شروع

Aug 05, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے۔کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے ٹکٹ 4 مختلف قیمتوں میں فروخت کیے جارہے ہیں، ٹکٹس کی فروخت 750، 1500، 2000، 2500 میں جاری ہے۔ایک شناختی کارڈ پر 6 ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں، مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں 8 انکلوژرز بنائے گئے ہیں۔شائقین کا بغیر ماسک سٹیڈیم میں داخلہ ممنوع ہوگا۔، شائقین سماجی فاصلے سے گراؤنڈ میں بیٹھیں گے، مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں 25 فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت ہے۔ مظفرآباد میں ایونٹ کا آغازکل 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں