ٹی ٹونٹی رینکنگ‘ بابر اعظم کی دوسری پوزیشن‘کوہلی پانچویں پر چلے گئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے ٹی 20رینکنگ جاری کر دی ، انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ میلان پہلی جبکہ بابر اعظم دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 841پوائنٹس کیساتھ پہلی جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 819پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسری پوزیشن سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، محمد رضوان بھی بلے بازی میں ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ٹی 20 رینکنگ میں باؤلنگ اور آل راؤنڈر کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے ، سری لنکا کے وننڈو ڈی سلوا دوسرے ، افغانستان کے راشد خان تیسرے ، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے ، افغانستان کے مجیب الرحمان پانچویں ، نیوزی لینڈ کے ٹم سوڈھی چھٹے ، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ساتویں ، آسٹریلیا کے ہی ایشٹن ایگرآٹھویں جبکہ نیوزی لینڈ کے ہی مچل سنٹنر دسویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کے شعبے میں افغانستان کے محمد نبی پہلے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے ، سکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن تیسرے ، آسٹریلیا کے گیلن میکسویل چوتھے ، اومان کے خاور علی پانچویں ، کینیا کے کولنز اوبویا چھٹے ، متحدہ عرب امارات کے روحان مصطفی ساتویں،آئر لینڈ کے گیرتھ ڈیلنے آٹھویں ، آسٹریلیا کے مچل مارش نویں جبکہ زمبابوے کے سین ولیمز دسویں نمبر پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...