لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشیدالحسن نے کہا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کا ہاکی میں نمائندگی سے محروم رہنا صدمے سے کم نہیں۔ وزیراعظم پیٹرن چیف کا اختیار رکھتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو تبدیل کریں۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگرہاکی فیڈریشن میں احتساب کا عمل نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سپورٹس میں دلچسپی خوش آئند ہے اور ہاکی سے متعلق ان کا بیان سن کرخوشی ہوئی۔
پاکستان کا اولمپکس ہاکی سے محروم رہنا صدمے سے کم نہیں:رشید الحسن
Aug 05, 2021