وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرکو مبارکباد

Aug 05, 2021

اسلام آباد( نامہ نگار )کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ نے نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں سردار عبدالقیوم نیازی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی،نائب صدر طہ منیب،سینئر نائب صدرکاشف ظہیرکمبوہ،سیکرٹری جنرل رضی طاہر،شائستہ صفی ،میڈیا کوآرڈینٹر نوید احمد،ڈاکٹر اسامہ ظفرودیگر کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کی حیثیت سے ریاست آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے پیش کریں گے اور کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

مزیدخبریں