کراچی(کامرس رپورٹر) کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کی بجلی کی بڑہتی ہوئی ضرورت اور اس شعبے میں درکار سرمایہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے 2017- 2023 کے ٹیرف کنٹرول پیریڈ کیلئے 440 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا نظر ثانی شدہ منصوبہ پیش کیا ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو سال 2017 سے 2023 کے دورانئے کے لئے ملٹی ایئر ٹیرف دیا تھا جس کا نوٹیفکیشن مئی 2019 میں جاری ہوا تھا۔ اس ملٹی ایئر ٹیرف کے مطابق یوٹلٹی کو 299 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ کے الیکٹر ک نے اس سرمایہ کاری منصوبے پر مزید غور و فکر کے بعد سرمایہ کاری کا نظر ثانی شدہ منصوبہ پیش کیا ہے۔ اور ریگولیٹر سے مز ید 140 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت طلب کی ہے اور یہ درخواست نیپرا میں زیر سماعت ہے۔ کے الیکٹرک نے اضافی سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجویز کراچی کے تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول اور بجلی کی فراہمی میں پیدا ہونے والئے نئے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے ہے۔ اس منصوبے کا ہدف کراچی کی شہر اور اس کے اطراف میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں قابل بھروسہ اور محفوظ بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کے بجلی پیداواری یونٹس کی کارکردگی میں بہتری شامل ہے۔ اس منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا ’’ کراچی ملک کے دیگر شہری علاقوں کے مقابلے میں ذیادہ تیزی سے مستقل طور پر پھیل رہا ہے اور اس کی بڑہتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے کے الیکٹرک کی سرمایہ کاری کا پیش کردہ منصوبہ بہت اہم ہے۔ اس اضافی سرمایہ کاری سے کے الیکٹرک کا بنیادی ڈھانچہ مز ید مظبوط ہوگا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہوے والے سخت موسمی حالات میں بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے علاوہ شہر کے تقریباََ 32لاکھ صارفین کو محفوظ اورقابل بھروسہ بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے قابل ہوگا۔ اس سے قبل کے الیکٹرک نے ٹیرف کنٹرول کے دورانیئے میں سال 2021تک 255ارب روپے کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔
کے الیکٹرک
K الیکٹرک نے 400ارب کی سرمایہ کاری کامنصوبہ پیش کردیا
Aug 05, 2021