کراچی(نیوز رپورٹر)قادری اینڈ قریشی فائونڈیشن اورQNQبزنس گروپ کے چیئر مین حاجی محمد اشرف قادری نے کرونا ویکسین کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی ویکسین جسم میں قوت مدافعت (اینٹی باڈیز)پیدا کرتی ہے جو ماہرین بتا رہے ہیں کہ2سال تک اس ویکسین اثر انسانی جسم میں بھر پور رہے گا پاکستان میں اب تک ڈھائی کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جس میں اعداد اور شمار کے مطابق صرف4 ہزار لوگوں کو ہلکا سا ہاتھ میں درد اور بخار ہوا ایسا درد تو دوسرے انجیکشن لگانے میں بھی ہوتا ہے جہاں تک بخار کا تعلق ہے وہ بھی ایک دو دن میں ٹھیک ہوجاتا ہے حقائق سے ثابت ہوا ہے کہ ویکسینیشن کا فائدہ ہی فائدہ ہے نقصان یا کسی قسم کا کوئی سائیڈ افکیٹ نہیں ہے حاجی اشرف قادری نے مزید کہا کرونا وبا سے بچنا کا صرف یہی ایک راستہ ہے کہ ہر شخص اپنے آپ کو ویکسنیٹ کروائے دنیا میں اب تک تقریباً37لاکھ سے زائد افراد کرونا وبا کا شکار ہوکر اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ کروڑوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہیں اور لاکھوں کی تعداد وہ افراد شامل ہیں جو کرونا کا شکار ہوکر صحتیاب تو ہوگئے مگر ان کے پھیپھڑے اب بھی متاثر ہیں اور انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں مزید کافی عرصہ لگ سکتا ہے اور اب تو ویکسین میں ون ڈوز بھی آگئی ہے جو12سال سے18سال تک کے عمر کے نوجوانوں میں بھی لگ سکتی ہے پوری دنیا کی جدید تحقیق ماہرین ڈاکٹر پروفیسر اس نقطے پر متفق ہیں کہ ویکسین لگانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔