مہاجروں کی پیپلز پارٹی پی ایس پی ہے

Aug 05, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ظلم کا مقابلہ ایک قومی جماعت ہی کرسکتی ہے اور وہ پاک سر زمین پارٹی ہے۔ سندھیوں نے کبھی جئے سندھ کو ووٹ نہیں دیا بلکہ ہمیشہ پیپلز پارٹی ووٹ دیا۔ مہاجروں کی پیپلز پارٹی پی ایس پی ہے۔ مہاجر ایم کیو ایم کی صورت میں جئے سندھ بنا چکے، نتیجہ آپکے سامنے ہے۔ کراچی کے امن کی خاطر ہمیں اپنے 7 ساتھیوں کی شہادت قبول کرنی پڑی ہے۔ ہم نے انسانی جانوں کی قربانیاں اس لیے نہیں دیں تھیں کہ پاکستان کے معاشی حب کو را کے چنگل سے آزاد کروا کر آصف زرداری کے قبضے میں دے دیا جائے۔ کچھ لوگ آج بھی مہاجروں کو ایک ہوکر  لسانی سیاست کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ شرعی اور دنیاوی وجوہات کی بنا پر پی ایس پی کبھی لسانی سیاست نہیں کرے گی۔ 35 سال قبل ایم کیو ایم بننے سے پہلے مہاجر قوم ذیادہ خوشحال تھی۔ ایم کیو ایم بننے کے بعد مہاجروں کی صورتحال آپ سب کے سامنے ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ظلم کا مقابلہ کوئی لسانی جماعت نہیں کرسکتی۔ لسانی سیاست کا فائدہ صرف پیپلز پارٹی کو ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ انچارج، مرکزی لیگل ایڈ، مرکزی ڈاکٹرز فورم، مرکزی میڈیکل ایڈ، مرکزی اسٹوڈنٹس فیڈریشن، مرکزی شعبہ خواتین، مرکزی علما رابطہ کونسل، مرکزی سینئیر سیٹیزن کے زمہ داران اور عہدے داران سے پاکستان ہاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی، اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی تمام زبان کے بولنے والوں کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے۔ چند لوگ آج بھی کہتے ہیں کہ ایک ہو کر لسانی سیاست کریں۔ اگر مہاجر نام پر سیاست کریں گے ۔

مزیدخبریں