شہداء پولیس نے جانوں کا نذرانہ دیکر امن و آشتی کا دیپ جلایا: مقررین

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اعترافِ خدمات ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا صدارت مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کی مہمانان خصوصی اعجاز حسین جنجوعہ، محمد اقبال خان، شیخ حفیظ الرحمن،  ملک محمد یوسف اور نعیم اقبال نعیم تھے جبکہ شرکاء خاص میں ایس ایچ او ممتاز آباد محمد اکرم بھٹی، ایس ایچ او شاہ شمس تصدق حسین، پروفیسر عبدالماجد وٹو، سید قمر عباس نقوی، انجینئرسید محتشم نقوی، سید شہباز حیدر نقوی، قمر دانش ہاشمی، رشید عباس خان، ملک شاہد یوسف، محمد عقیل شریف، حافظ عبدالرحمن، زین الدین احمد، قاضی آصف، سکیورٹی آفیسر محمد الیاس، سکیورٹی آفیسر محمد محسن، عصمت اللہ،  محمد نعیم اور حسن ندیم جٹ شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  مقررین  نے کہا کہ پاکستان میں امن کا قیام ہماری سکیورٹی فورسز خصوصاً محکمہ پولیس کے مرہون منت ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں امن و آشتی کا دیپ جلایا۔ ملتان کے 105 پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں اعترافِ خدمات ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
 یومِ شہدائے پولیس 

ای پیپر دی نیشن