5 اگست  یوم استحصال‘ کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا: مسز شاہدہ احمد 

خانیوال(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبرپنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ  5اگست یوم استحصال ہے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرکے بھارت میں ضم کیا جس سے مظلوم نہتے کشمیریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہواجبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دوسال سے لاک ڈاؤن ہے۔وہ یہاں معززین علاقہ اورصحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے انسانی بنیادوں حقوق پامال کرنے کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کوعملا جیل بنادیا بچے ،خواتین ،بوڑھے اورمریض گھروں میں بند ہیں پوری دنیا میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایاجارہا ہے ۔انہو ںنے کہاکہ بھارتی مظالم کو بند کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن