ن (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس انوار الحق پنوں نے چوری کے مقدمہ میں ناقص تفتیش کرنے پر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس راجن پور کو 6 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ پولیس افسر عدالت کو بتائیں کہ ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی کے خلاف کیا کاروائی کی گئی۔ عدالت عالیہ نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے یہ ریمارکس دیے۔ یاد رہے کہ سیشن کورٹ راجن پور نے 8 جون کو ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی تاہم گرفتاری سے بچ کر ملزم نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور سماعت کے دوران مقدمہ کی ناقص تفتیش کا موضوع زیر بحث آنے پر عدالت نے پولیس حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
چوری مقدمہ میں ناقص تفتیش، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجن پور کل ہائیکورٹ طلب
Aug 05, 2021