چوری کے الزام میں کمسن بچے کی زبان  پر گرم لوہے کا ٹکڑا  پھیردیا ملزمان گرفتار   

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) کمانڈنٹ بی ایم پی کا چوری کے مبینہ الزام میں کمسن بچے کی زبان پر گرم لوہے کا ٹکرا  پھیرنے کانوٹس،جبکہ بی ایم پی نے تینوں ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے  کمانڈنٹ احمدحسن رانجھا نے کہاکہ کسی بھی شخص کواپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہے اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کے خلاف متعلقہ تھانہ میں درخواست دی جاسکتی ہے زیادتی کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں ہے واضح رہے کہ کوہ سلیمان کے علاقہ  کالیماڑ میں کمسن بچے پر چوری کا الزام لگا کراسے لوہے کا گرم ٹکرا(پھالا) چاٹنے پر مجبور کیا گیا ملزمان محمد خان،عبدالرحمان،اور سراج نے معصوم تحسیب پر گھی ڈبہ چوری کا الزام لگایا تھا  اور بھا پانی رسم کے تحت لوہا گرم کرکے بچے کے زبان پر رکھ دیا۔جس سے اس کی زبان بری طرح جل گئی جبکہ کمسن بچے کو چور قرار دے کر اسکے ورثا پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن